کراچی میں کل بارش کا امکان
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں 17جولائی کی دوپہر گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے، ڈی جی میٹ سردار سرفراز نے کہا کراچی میں 17جولائی کی دوپہر بادل جم کر برسنے کا امکان ہے۔سردار سرفراز نے کہا ہے کہ دوسرے اسپیل سے گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے، کراچی میں جمعہ کو30 سے40ملی میٹر بارش متوقع ہے، بارش سے قبل گرد الود ہوائیں چلیں گی۔

اہم خبریں سے مزید