• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کے سات کمرشل پلاٹ11ارب 70کروڑ میں نیلام

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) سی ڈ ی اے کو بلیو ایریاء کے کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام کے پہلے روز 7 پلاٹوں کی نیلامی کیلئے 11.7 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔آکشن کمیٹی نے 4 پلاٹوں کیلئے دی جانے والی 7.25 ارب روپے کی بولیوں کو قبول کیا جو سی ڈی اے کے رواں مالی سال کے بجٹ میں اس آکشن کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن کے تخمینہ کے برابر ہیں جبکہ باقی 3پلاٹوں کی بولیاں جو 4.458 ارب روپے ہیں کو آکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پیشکش تصور کیا گیا ہے کیونکہ ان پلاٹوں سے سی ڈی اے کو دی جانے والی پیشکش سے زیادہ آمدن متوقع تھی۔ تین روزہ نیلام عام میں بلیو ایریا کے24 پلاٹ نیلامی کیلئے رکھے گئے ہیں۔ نیلامی 17 جولائی تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین