• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈومیسائل اور لوکل منسوخ ،لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے ،پی ایس پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع سے بنائے گئے جعلی ڈومیسائل فوری طور پر منسوخ اور لاپتہ افراد کو بازیاب کیاجائے ۔ یہ بات پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں عطا اللہ کرد ، شمس مینگل اور دیگر نے بدھ کو جعلی ڈومیسائل کے خلاف نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے اور مظاہرین نعرے لگارہے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے دوسرے صوبے کے لوگوں نے اب تک ہزاروں کی تعداد میں جعلی ڈومیسائل بناکر وفاق میں بلوچستان کے کوٹہ پرملازمت کررہے ہیں جس سے صوبے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کی حق تلفی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بلوچستان سے بنائے گئے تمام جعلی ڈومیسائل منسوخ اوروفاقی محکموں میں ان جعلی ڈومیسائل پر بھرتی ہونے والوں کو برطرف کراکے انکی جگہ پر بلوچستان کے حقیقی لوکل اور ڈومیسائل نوجونواں کو بھرتی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے لاپتہ تمام افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے ،چمن ، کوئٹہ ، کراچی روڈ کو دو رویہ کیا جائے کوئٹہ میں کینسر ہسپتال تعمیر کیا جائے۔ 
تازہ ترین