• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، قرنطینہ میں مسافروں کو1 کروڑ سے زائد کا کھانا کھلایا گیا


سکھر قرنطینہ میں مسافروں کے کھانے کے بل کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلیں، جس کے مطابق سکھر قرنطینہ میں مسافروں کو1 کروڑ 22 لاکھ روپے کا کھانا کھلایا گیا۔

ذرائع کے مطابق سکھر قرنطینہ میں مختلف ایام میں 1500مسافر ٹہرائے گئے، قرنطینہ میں20 مارچ سے یکم اپریل تک 69 لاکھ 49 ہزار سےزائد کا کھانا دیا گیا۔

2 اپریل سے31 مئی کے درمیان 30 روز میں 53 لاکھ 42 ہزار کا ناشتہ اور کھانا فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ مسافروں کو بیف بریانی، قورمہ، کڑھائی، میٹھا، سلاد، رائتہ اورپھل بھی دیےگئے۔

سکھر قرنطینہ میں مسافروں کو ناشتے میں ڈبل روٹی، چائے اور جم کی سہولیات دی گئی تھیں، ناشتے اور کھانے کے بلوں کی ادائیگی حکومت سندھ نے کی۔ 

تازہ ترین