پاکستان پیپلزپارٹی کے حوالے سے مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سیکرٹری جنرل رہا ہوں، کوئی غیرملکی فنڈنگ موصول نہیں ہوئی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ساری فنڈنگ ملکی ہے، ہم ہر سال اپنی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کراتے ہیں۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس کیس کو اب ختم کریں، تین سال سے یہ کیس چل رہا ہے، اب تک ایک روپے کی غیر ملکی فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے کہا ہم فیصلہ کرتے ہیں کہ آرڈر لکھیں یا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجیں۔