وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں عید الاضحیٰ پر ایس او پیز اور ان پر عمل درآمد سے متعلق انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی، اعجاز شاہ نے دورہ لاہور اور پشاور میں صوبائی حکام سے ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
ملاقات میں محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ محرم کے دوران امن و امان کیلئے بھی ایس او پیز مرتب کئے جائیں۔
وزیر اعظم نے کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے کیے گئے انتظامات کو بھی سراہا۔