• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات


لاہور(نمائندہ نمائندہ ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جبکہ چودھری پرویز الٰہی اور صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت سے چیئرمین علماء کونسل و متحدہ علماء بورڈ مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔مولان طارق جمیل نے چوہدری شجاعت حسین سے خیریت دریافت کی اور ان کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی شریک تھے۔ مولانا طارق جمیل نے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالٰہی اور ان کے گھرانے کی دین کیلئے خدمات اور تبلیغی جماعت کی بھرپور سپورٹ پر ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کیلئے آپ کے گھرانے کو چنا ہے، آپ کے گھرانے نے ہمیشہ دینی معاملات پرواضح موقف لیاجو کہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس صحابہ بل اور دینی کتب کی اشاعت سے پہلے متحدہ علماء بورڈ سے منظوری کروانے کے اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔ مولانا طارق جمیل نے حافظ عمار یاسر کو بھی پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس صحابہ کے حوالے سے قراردادیں پیش کرنے پر سراہا۔

تازہ ترین