برطانیہ کے ماہرینِ فلکیات نے سورج کی نزدیک ترین شفاف تصاویر جاری کردیں جس میں سورج کی سطح پر دہکتی آگ کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں سورج کے درمیانی حصے ‘کیمپ فائر‘ میں شمسی شعلے ابلتے نظر آرہے ہیں جبکہ سورج کی دو سطحوں پر آگ واضح طور پر دہکتی دکھائی دے رہی ہے۔
ماہرین نے تصاویر کا مشاہدہ کرنے کے بعد سورج کے درمیانی حصے میں ابلنے والے شعلوں کو کیمپ فائر کا نام دیا جو مسلسل سطح کی طرف بڑھتے نظر آرہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس مشن کے دوران یہ مقصد سمجھ آیا کہ آتش فشاں اتنی بڑی تعداد میں ہے کہ یہ پورے یورپ میں بلیک آؤٹ کرسکتا ہے۔
برطانوی وزیر سائنس امندا سولوے کا کہنا تھا کہ برطانوی ماہرین نے مدار کی مدد سے 8 سال کی محنت کے بعد بڑی کامیابی حاصل کی، ان تصاویر کی مدد سے نئی پیشرفت سامنے آئے گی کیونکہ سورج کی سطح پر نظر آنے والی آگ معمولی نہیں ہے۔