بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے گزشتہ دن اپنی 37 ویں سالگرہ منائی۔
بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی شہر ممبئی میں موجود اپنی چھوٹی بہن ایزابیل کے ساتھ رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔
کترینہ کیف نے خود کو گھر کے کاموں مثلاً صفائی، کوکنگ اور ڈش واشنگ میں خود کو مصروف رکھا ہوا ہے۔
گزشتہ دن کترینہ کیف نے اپنی 37 سالگرہ اپنی بہن ایزابیل کے ساتھ منائی، انہوں نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کی جانب سے سالگرہ پر دی جانے والی نیک تمناؤں اور مبارکباد کا شکریہ ادا کیا ۔
کترینہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کترینہ کے آگے 3 کیک رکھے ہوئے ہیں جنہیں وہ خوشی خوشی کاٹ رہی ہیں۔
کترینہ کی سالگرہ پر اُن کے سب سے قریبی اور پرانے دوست سلمان خان کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔
کترینہ کو اُن کی بہن ایزابیل سمیت بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر کترینہ کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارک باد دی۔