• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

کراچی کے علاقے صدر،جمشید روڈ، یونیورسٹی روڈ پر بھی تیز بارش ہوئی جبکہ ملیر، گلستان جوہر، ماڈل کالونی، سولجر بازار، گلشن حدید میں بھی تیز بارش ہوئی۔

بارش نے اپنا رنگ عبداللّٰہ ہارون روڈ، شاہ فیصل کالونی، ڈیفنس، شاہراہ فیصل، فوارہ چوک،ایم اے جناح روڈ، گارڈن، اور کھارادرمیں بھی دکھایا۔

بارش کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جبکہ شارع فیصل، جوہر موڑ، صدر، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

کراچی کے علاقے ڈینسو ہال، زینب مارکیٹ اور شہر کی مشہور سڑک آئی آئی چندریگر روڈ اور اس کے اطراف میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

 بارش کے باعث پریس کلب کے قریب کئی درخت گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں پر گرگئے، جبکہ  اختر کالونی، کشمیر کالونی، ڈیفنس ویو میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین