کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)بلوچستان کے مختلف علاقوں واشک،بیلہ اور پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کےرٹیائرڈ پروفیسر سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ،بیلہ اور پسنی میں بھی 2افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔لیویز کے مطابق واشک کے رہائشی بلوچستان یونیورسٹی کے رٹیائرڈ پروفیسر عبدالخالق اپنے دوست عبدالرشید کے ہمراہ گزشتہ روز اپنی اراضی دیکھنے سب تحصیل ناگ کوڑی گئے تھے کہ نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔علاوہ اذیں بیلہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس نے نامزد چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔