• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا حسین نے اپنی 29 ویں سالگرہ کہاں منائی؟


پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی 29 ویں سالگرہ شمالی علاقہ جات میں منائی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک اور سر پر پھولوں کا بینڈ پہنے دلکش تصویریں شیئر کیں۔

سونیا نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے سالگرہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’برتھ ڈے 2020۔‘

سونیا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں جہاں اُن کے عقب میں آبشار بھی بہہ رہا ہے۔

View this post on Instagram

Birthday 2020 ️

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn) on


واضح رہے کہ سونیا آج کل ابو علیحہ کی نئی فلم ’لاک ڈاؤن‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہیں۔

سونیا حسین نے انسٹاگرام پرفلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔


سونیا سے پہلے ’لاک ڈاؤن‘ میں اداکارہ فریال محمود کوکاسٹ کیا گیا تھا، فریال نے ذاتی مصروفیات کے باعث فلم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

تازہ ترین