پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے گزشتہ روز ہونے والی بارش میں کرکٹ کھیلی اور چھکا لگا دیا۔
منفرد سرگرمیوں اور طنز و مزاح کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہنے والے یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی۔
یاسر حسین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کراچی کی بارش سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور بارش کو انجوائے کرتے ہوئے اپنے محلے کے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹنگ لائن پر موجود یاسر حسین نے بڑے ہی عمدہ انداز میں بال کو ہٹ کیا۔
اداکار نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنے بلّے سے جو بال ہٹ کی اصل میں وہ ایک چھکّا تھا۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یاسر حسین نے ترک اداکارہ اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد سے اُنہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اب یاسر حسین کی اِس ویڈیو پر ویوز دیکھنے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ اداکار نے اپنے مداحوں کو اس ویڈیو سے خوش کردیا ہے۔
یاسر حسین نے یہ ویڈیو صرف 14 گھنٹے قبل ہی پوسٹ کی ہے اور اب تک ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد صارفین ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔