• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنا وائرس، 75 فیصد مریض صحت یاب، ایک دن میں ریکارڈ 14772 اسپتالوں سے فارغ

کراچی(اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز)ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 797 ہے جبکہ اموات 5 ہزار 544 تک پہنچ چکی ہیں تاہم ان کیسز میں سے ایک لاکھ 98 ہزار 509 افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں، جسکے بعدملک میں ایکٹوکیسزکی تعداد 57885 ہوگئی جن میں سے 1604کی حالت نازک ہے۔ 

اتوار کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1414نئے کیسز اور 30 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ ایک روز میں ہی ریکارڈ 14 ہزار 772 لوگ شفایاب ہوگئے اس طرح اب تک 75؍ فیصد کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ہفتے کو ملک میں کورونا سے 30 مزید افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5544 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 262816 تک جاپہنچی ہے۔

اتوار کو کورونا کے مزید 1444 کیسز اور 30 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 880 کیسز اور 22 اموات، پنجاب سے 442کیسز 8 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 50 کیسز، بلوچستان سے 19 کیسز، گلگت سے 21 کیسز اور آزاد کشمیر سے 32 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 880 نئے کیسز اور 22 ہلاکتیں ہوئیں جسکی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔سندھ میں کورونا کیسز کی کل تعداد 112118 ہے جبکہ اب تک 1974 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ اسکے علاوہ صوبے میں اب تک 91383 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین