• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کاہڑتال ختم کرنیکا اعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کاہڑتال ختم کرنیکا اعلان 


اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے-ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنےکااعلان کردیا- پٹرولیم ڈویژن کے مطابق مطالبات ایف بی آر،اوگرا،پی ایس اوسےمتعلق تھے،عمرایوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےحکم پرمذاکرات کیے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے زیادہ تر مسائل حل کرلئےہیں -آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی سربراہی میں حکومتی وفد سے مذاکرات کئے-عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا وزیراعظم کے احکامات پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کئےجنرل سیکرٹری آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن شعیب اشرف کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی ہے۔

تازہ ترین