• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کا یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

بلاول بھٹو زردای نے کہا کہ جس جوش و جذبے کے ساتھ یومِ الحاقِ پاکستان منایا جارہا ہے، واضح کرتا ہے کہ بھارتی تسلط بہت جلد ختم ہونے کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے بھارت نے وحشیانہ مظالم کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی بربریت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گی، جبکہ بربادی و ذلت بھارت کا مقدر ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ عالمی برادری اپنے فرض سے غافل ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کروایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کی ہر فورم پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

صدر عارف علوی کا کشمیر کے یوم الحاق پاکستان پر پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے یوم الحاق پاکستان پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی 1947کو پاکستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کی قرارداد منظور کی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہو گا۔

صدرمملکت نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہےاور کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف ہر عالمی فورم پرآواز اٹھا رہا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

تازہ ترین