کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ اور اطراف میں بڑی تعداد میں ٹڈیاں دیکھی گئی ہیں۔
نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کے مطابق ان ٹڈیوں کی تعداد بہت کم ہے جو کچھ موسمی حالات کی وجہ سے ٹھٹھہ سے کراچی آئی ہیں۔
این ایل سی سی کے مطابق ملیر ہالٹ کے اطراف نظر آنے والی ٹڈیاں افریقا سے آنے والے کسی بڑے ٹڈی دل کا حصہ نہیں ہیں بلکہ یہ وہ ٹڈیاں ہیں جو کچھ ہفتے پہلے ٹھٹھہ بدین پہنچی تھیں۔
این ایل سی سی کے مطابق اب یہ ٹڈیاں ہوا کا رخ بدلنے اور کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے اس طرف آگئی ہیں۔
این ایل سی سی کے مطابق اس وقت افریقا سے ٹڈی دلوں کے کراچی کی طرف آنے کا کوئی امکان اس لیے نہیں ہے کہ گزشتہ کئی روز سے ہوا مخالف سمت میں چل رہی ہے۔