• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،سبزی فروش نے سات سالہ بچی کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

پشاور( نمائندہ جنگ) پشاور کے نواحی علاقے میں سبزی فروش نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ رحمٰن بابا پولیس نے بچی کو میڈیکل کیلئے بھجواکر مقدمہ درج کر لیا ۔مسماۃ (ش) سکنہ رنگ روڈ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا گزشتہ روز اس کی سات سالہ بیٹی مسماۃ ( ن) سبزی لینے کیلئے گئی تھی تھوڑی دیر بعد وہ روتے ہوئے واپس گھر آئی اور بتایاکہ سبزی فروش صنم گل نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچی کو میڈیکل کیلئے بھجوادیا ۔

تازہ ترین