سوات(نمائندہ جنگ)سوات کی وادی کالام میں سیاحوں کا رش لگ گیا،ہوٹل بھر گئے،ہوٹلز مالکان نے بھی کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔
سیاحوں سے 6سے 8ہزار روپے تک کا کرایہ وصول کرلیا گیا،انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 41ہوٹلز کے خلاف کارروائی کرکے سیل کر دیے۔
بیشتر سیاحوں نے سڑکوں پر رات گزاری،انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 41ہوٹلز کے خلاف کارروائی کرکے سیل کردئے گئے۔
سوات میں کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے باوجود سیاحوں کا رش لگ گیا ہے اور سیاحوں نے کئی مقامات پر چیک پوسٹیں عبور کرکے کالام پہنچ گئے،جس کے بعد کالام کے ہوٹل بھر گئے ۔