• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی

کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں 3 ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

ریفرنس میں نامزد شمشاد خاتون سمیت 3 ملزمان پیش نہ ہو سکے جس کی وجہ سے فرد جرم بھی عائد نہ ہو سکی، ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواست میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین