وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس اے پی سی میں وہ تمام جماعتیں حصہ لے رہی ہیں جن کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن حکومت کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب وہ لوگ ہیں جو بس چائے پینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، یہ آل پارٹی حلوہ گروپ پارٹی ہے۔
اپنی بات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سب کھائیں پئیں، حکومت کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو یہ ہی علم نہیں کہ نواز شریف ان کے لیڈر ہیں یا شہبازشریف لیڈر ہیں۔