کوئٹہ ( آن لائن )جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑضلعی امیرمولوی محمدانورکنونیئرمولوی محمدنبی نے ڈی سی پشین کے پشین تبادلے کے مطالبہ اوران کے کیخلاف الزامات پرتبصرہ کرتے ھوئے کہا کہ ایک جماعت کی ڈپٹی کمشنر کیخلاف بیانات یاتبادلہ شائدکسی بلیک میلنگ کاحصہ و کوشش ہے جمعیت علمااسلام نظریاتی ڈپٹی کمشنرپشین کے کارکردگی عوامی مسائل کے حل کیلئے شب وروزکاوشوں تگ ودوسے مطمئن ہے جمعیت نظریاتی نے ہمیشہ اچھے عوامی خدمت سے سرشارآفیسران کے خدمت کوقدراوران کے اچھے عوام دوست اقدامات کی حمایت وقدرکے نگاہ سے دیکھتاھے اوران کے برملاحمایت کی ہے اورعوام قوم دشمن آفیسران یاان کے غلط قوم عوام دشمن اقدامات اور عوامی منتخب نمائندوں کے ہرعوام قوم دشمن پالیسوں واقدامات کابرملامخالفت بھی بلاکسی بلاخوف کے ہرفلورپرکرتاہے اور کرتے رہینگے۔ اوربلیک ملینگ کےقائل نھیں نہ کسی کواچھےافسیران کی بلیک ملینگ کی اجازت دینگے انہوں نے کہاکہ کئی عشروں سے پشین میں جمعیت کے ایم این اے ایم پی اے بشمول قوم پرست منتخب ہوتے چلے آ رہے ہیں اور کئی حکومتوں کاحصہ بھی رہے ہیں لیکن پشین کے شہری دیہی علاقوں میں عوامی مسائل بنیادی ضروریات سے محرومی کسی سے مخفی نہیں۔