• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور نیپال میں بارشوں سے تباہی، 200 افراد ہلاک

بھارت اور نیپال میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، لاکھوں افراد بے گھر اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، لوگوں کے مال مویشی پانی میں ڈوب گئے، جبکہ مختلف حادثات میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاستوں آسام، بہار اور تری پورہ میں مون سون کی بارشوں سے رہائشی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔

لوگوں کے مال مویشی، سڑکیں اور پُل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔

متاثرہ علاقوں میں خوراک کی قلت کا سامنا ہے، مون سون بارشوں سے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کی صورتحال بھی ابتر ہے۔

سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 125 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتا ہیں۔

محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تازہ ترین