• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی تحصیل مٹہ میں ناکہ بندی

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے علی الصبح تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں میں سپلائی کی جانے والی خوراک کی اشیاء کا معائنہ کیا اس موقع پر معیار پر پورا نہ اترنے والی اشیاء کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ کے پی فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ممنوعہ چورن اور گٹکا بھی بھاری مقدار میں ضبط کر لیا گیا کارروائی ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان کی نگرانی میں کی گئی سوات میں تعینات کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد قاسم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع سوات میں محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے اپنا فریضہ پورا کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ، ہوٹل اور خوراک کی دوسری جگہوں پر ورکرز فوڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں پر بھی عمل نہیں کر رہے جس میں جگہ کی صفائی، ماسک اور ہیر نیٹ وغیرہ شامل ہے انہوں نے کاروباری طبقے سے اپیل کی کہ کم از کم بنیادی اصولوں پر عمل کیا جائے دوسری صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین