سندھ حکومت نے یو ایس ایڈ کےتحت قائم کیے جانے والے 71 نئے اسکول نجی شعبے کے سپرد کردیے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں سندھ سب سے بہتر کام کررہی ہے، یہ اسکول سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ امریکی حکومت نے یہ اسکول تعلیم کی بہتری کے لیے تحفہ دیے تھے، یو ایس ایڈ سندھ میں تعلیم کے شعبے میں ترقی کے لیے مدد کررہا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ بہتر تعلیم، جدید ٹیچنگ اوربچیوں کو اسکول واپس لانے کا پروگرام ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ان 70 اسکولوں میں سے 25 نئے اسکول 5 اضلاع میں ہیں، یہ اسکول دادو، قمبر، شہداد کوٹ، کراچی اور لاڑکانہ میں ہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اسکولوں کی حوالگی کے معائدے پر دستخط کردیئے، معاہدہ حکومت سندھ اور دو این جی اوزکے درمیان 10سالوں کے لیے طے پایا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ان اسکولز کو قائم کرنے کے لیے امریکا نے 159.2 ملین ڈالرز دیئےہیں جبکہ ان پر سندھ حکومت نے 10 ملین ڈالرز کا خرچہ کیا ہے، اس وقت تک صوبے میں 70 اسکول تعمیر ہوچکے ہیں۔
ان میں 43 اسکول سندھ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے چلارہی ہے، آج کی تقریب میں 70 اسکولوں کا انتظام نجی شعبے کو دینے کا معاہدہ ہوا ہے۔