• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس میں حصہ لینے والے طلبہ زندگی میں زیادہ کامیاب رہتے ہیں: ڈاکٹر محمد علی

فوٹو بشکریہ پنجاب یونیورسٹی فیس بک اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ پنجاب یونیورسٹی فیس بک اکاؤنٹ

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ اسپورٹس میں حصہ لینے والے طلبہ زندگی میں زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔

عالمی اولمپک ڈے پر پنجاب یونیورسٹی لاہور میں سائیکلنگ اور اسکیٹنگ ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ، طلباء  و طالبات اور بچوں نے جوش وخروش سے حصہ لیا۔ 

پنجاب یونیورسٹی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام سائیکلنگ اور اسکیٹنگ ریلی وائس چانسلر آفس سے شروع ہو کر اسپورٹس جمنیزیم پر اختتام پذیر ہوئی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی بھی سائیکل چلا کر ریلی میں شریک ہوئے۔ 

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا اسکرین ٹائم سب سے ذیادہ ہے، بچوں کو کھیلوں میں مصروف رکھنا چاہیے، ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، کھیلوں کو فروغ دینے سے بیماریاں بھی کم ہوجائیں گی۔

خاص رپورٹ سے مزید