• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید نے خود پر ہونیوالی تنقید کی وجہ بتا دی

اداکار ہمایوں سعید— فائل فوٹو
اداکار ہمایوں سعید— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے خود پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔

ہمایوں سعید نے اپنی فلم ’لوو گُرو‘ کی کامیابی کے بعد Meet & Greet سیشن کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے زندگی میں اتنا پیار ملا ہے کہ اس پیار کے سامنے  مجھ پر تنقید کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ابھی فلم کی تعریف ایک ٹرینڈ بنا ہوا ہے زیادہ تر لوگ فلم کی تعریف کر رہے ہیں تو درمیان میں دو چار لوگ ایسے بھی آئیں گے جو سوشل میڈیا پر فلم کے بارے میں برے کمنٹس بھی کریں گے اور سب لوگوں کا دھیان ڈھیر سارے مثبت تبصروں کو چھوڑ کر صرف اُن دو چار برے  کمنٹس کی طرف ہی جائے گا اور وہ لوگوں کو یاد بھی رہ جائیں گے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ٹرینڈز کو فالو کرکے سب کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے بلکہ وہ سب سے الگ نظر آنا چاہتے ہیں اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بہت سے تنقید کرنے والے لوگ ایسے ہی ہیں۔

اُنہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں خود ایسا کرتا ہوں جب بھی سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھتا ہوں تو اتنے سارے اچھے کمنٹس کو چھوڑ کر میری نظر ان اچھے کمنٹس میں موجود ایک برے کمنٹ پر ہی جاتی ہے اور پھر میں اس کمنٹ کو غور سے پڑھتا ہوں اور یہ بھی چیک کرتا ہوں کہ کس نے وہ کمنٹ کیا ہے۔

ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ یہ سب سائیکلوجیکل گیم ہے اس لیے یہ جو سوشل میڈیا والا سین ہے اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے اور یہ جتنے بھی لوگ سوشل میڈیا پر میری فلم پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں یہ تنقید کرنے کے باوجود بھی فلم دیکھنے سینما آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید