• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز کو اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کو اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ٹام کروز نے کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں دنیا بھر میں مقبولیت اور کامیابی حاصل کی ہے، یہ ایوارڈ انہیں 2025ء کے گورنرز ایوارڈز میں پیش کیا جائے گا۔

اگرچہ ٹام کروز کو اس سے قبل اکیڈمی ایوارڈز میں 4 بار نامزد کیا گیا، لیکن وہ کبھی فاتح نہیں رہ سکے، تاہم ان کی فلمی خدمات، خاص طور پر کورونا وبا کے دوران سنیما انڈسٹری کےلیے ان کی کاوشیں اب انہیں آسکر کا سب سے بڑا اعزاز دلا رہی ہیں۔

اکیڈمی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹام کروز ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جنہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پہچانا جاتا ہے اور جن کی فلمیں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رہی ہیں، انہوں نے سنیما کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر COVID-19 کے دوران۔

ٹام کروز کے ساتھ ساتھ  معروف اداکارہ، رقاصہ اور کوریوگرافر ڈیبی ایلن، پروڈکشن ڈیزائنر وِن تھامس اور مشہور گلوکارہ ڈالی پارٹن کو بھی اعزازات سے نوازا جائے گا۔

اکیڈمی کی صدر جینیٹ یانگ نے کہا کہ اس سال کے گورنرز ایوارڈز میں ہم ان 4 عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی فنی مہارت اور کمیونٹی سے وابستگی کے ذریعے فلمی دنیا پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

2025ء کے گورنرز ایوارڈز کی تقریب نومبر میں منعقد ہوگی، جہاں ٹام کروز کو یہ اعزاز باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید