• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور یو اے ای میں اعلی سطح کے رابطے


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری دبئی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق طویل کورونا لاک ڈاؤن کے بعد دبئی کھلا تو پہلی دعوت ذلفی بخاری کو دی گئی، ذلفی بخاری متحدہ عرب امارات کے لیبر منسٹر سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذلفی بخاری پاکستانی لیبر کی جلد دبئی واپسی کے لیے بات کریں گے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اعلی سطح کے رابطے ہو رہے ہیں۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان افرادی قوت کے وزارا کی پہلی ملاقات طے ہے، ذلفی بخاری یو اے ای کے وزیر برائے افرادی قوت سے اہم ملاقات کریں گے جس میںیو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر مشاورت ہوگی۔

کورونا وبا کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ذلفی بخاری پاکستانی قونصلیٹ کادورہ اورسفارتخانےکےحکام سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔

ان کی کوروناصورتحال میں متحرک کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی سےبھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کی آسانیوں کیلئے مختلف تجاویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بڑی تعداد میں پاکستانی مزدوروں کو یو اے ای سے پاکستان لایا گیا تھا۔ 

تازہ ترین