• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ نیب کےباعث 20 سال میں قومی معیشت، معاشرت پر گہرےاثرات ہوئے، نیب ’عیب‘ ہے نیب نہیں۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ نیب نے کبھی کسی کو سزا نہیں دی، سیاسی عمل میں رکاوٹیں کھڑی کیں، جسے راستے سے ہٹانا ہو نیب کا ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کی جنگ عمران خان کے ساتھ ہی ہے، وہ اپنے پرانے بیانات سے جنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو 5 سال حکومت کرنے دیا جائے۔

تازہ ترین