• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی: شہریوں کا کےالیکٹرک پاور ہاؤس کے سامنے احتجاج


بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے ستائے شہری نارتھ کراچی میں کے الیکٹرک پاور ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئے، احتجاج کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔

تنخواہ چند ہزاراور بجلی کا بل لاکھوں روپے؟ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کا شکار کراچی کا مزدور طبقہ سڑکوں پر آگیا، نارتھ کراچی پر پاور ہاوس کے سامنے دھرنا دے دیا۔

نارتھ کراچی کے علاقے میں کےالیکٹرک پاور ہاؤس کے سامنے احتجاج کرتا یہ محنت کش طبقہ ہے، جس کی آمدنی تو چند ہزار رہی لیکن کے الیکٹرک نے بل لاکھوں روپے کے بھجوادئیے۔

یہ اور کراچی کی مزدور بستیوں میں اس جیسے احتجاجی مظاہرے شہری عوامی محاذ، کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں، جن کا مقصد بجلی اور پانی جیسی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ ہے۔

ادھر کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں3 سے 5 گھنٹے جبکہ دیگر علاقوں میں10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق اسے نجی آئی پی پیز سے 150 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین