• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کا ڈربی میں ٹریننگ سیشن، عابد علی بھی شریک

ڈربی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن ہوا جس میں اوپنر عابد علی نے بھی حصہ لیا۔

ڈربی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

کھلاڑیوں نے ایک دن کے آرام کے بعد دوبارہ سے میدان کا رُخ کیا۔

ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ کی مختلف ڈرلز کیں جس میں تھرو اور سلپ میں کیچز کی بھی پریکٹس شامل تھی۔

اس کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کی بھی پریکٹس کی۔

پہلے چار روز انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں ان فٹ ہونے والے عابد علی نے بھی آرام کے بعد ٹریننگ میں حصہ لیا۔

پاکستانی کرکٹرز جمعے سے دوسرے چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں بھی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین