• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 11 اگست تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ودیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں نامزد شمشاد خاتون سمیت تین ملزمان کی عدم پیشی پر فرد جرم عائد نہیں کر سکی۔ فاضل عدالت نے ملزمان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی۔ پیر کو آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب حکام کے مطابق ر یفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ ناہید خان ، تین بیٹیا ں صنم ، سونیا اور بیٹا شہباز خان سمیت محمد عرفان، سید محمد شاہ، گل بہار لوہار بلوچ، شکیل احمد سومرو، غلام مرتضی اور منور علی نامزد ہیں۔

تازہ ترین