اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ بدھ کو احتساب عدالت نے گاڑی کے خریدار عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی ٹرانسفر کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کے تمام اثاثے منجمد کر رکھے ہیں۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے منجمد رہیں گے۔