• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ بعد آئی بی اے سکھر میں قائم مقام وی سی کا تقرر

کراچی( سید محمد عسکری) آئی بی اے سکھر یونیورسٹی میں ایک ماہ کی تاخیر کے بعدپروفیسر میر محمد شاہ کو قائم مقام وائس چانسلر کے مقرر کردیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ انھیں جلد ہی مستقل وائس چانسلر بھی مقرر کردیا جائے گا، لیکن ایک ماہ تاخیر کی وجہ سکھر کی ایک سیاسی شخصیت کو اعتماد میں نہ لینا بتائی جاتی ہے کیونکہ محکمہ بورڈز و جامعات نے جو تین نام بھیجے اس پر سیاسی شخصیت سے مشاورت نہیں کی اور وہ تینوں نام مسترد کردئیے گئے جس پر پر گزشتہ روز پہلی مرتبہ قائم مقائم کے تقرر کے سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ ممتاز شاہ اور سیکرٹری بورڈز و جامعات ریاض صلاح الدین نے دو امیدواروں کے انٹرویو کئے اور دو سال قبل ملائشیا سے پی ایچ ڈی کرنے والے آئی بی اے سکھر کے پروفیسر میر محمد شاہ کو خصوصی طور پر بلایا گیا جبکہ دوسرے امیدوار رضا بھٹی کو رسمی طور پر بلایا گیا۔گزشتہ ایک ماہ سے آئی بی اے سکھر بغیر وائس چانسلر کے کام کررہی تھی آئی بی سکھر کے وائس چانسلر نثار صدیقی کا انتقال 22 جون کو ہوا تھا جس کے فوری بعد تین ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دئ گئی تھی تاہم سکھر کی ایک سیاسی شخصیت کو ان تینوں ناموں پر اعتراض تھا جس کے بعد میر محمد شاہ کا نام شامل ہوا اور باقی نام رضا بھٹی، مدد علی شاہ اور ثمرین حسین چھوڑ دیئے گئے۔

تازہ ترین