• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں، تانیہ ایدروس


معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا ہے کہ یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 3 سال یوٹیوب پر پابندی رہی جس سے ہمارا content creator ایکو سسٹم متاثر ہوا، اب اسے پھلنے پھولنے کا موقع ملا ہے۔

تانیہ ایدروس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوٹیوب سے ہزاروں افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ادھر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پابندی لگا کر اپنے پاؤں پر کلہاڑا ماریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ ٹیکنالوجی کے کاروبار سے وابستہ ہیں، اپنے اداروں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیا تھا۔

تازہ ترین