• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی اور راحت نئے پروجیکٹ میں کیا کرنے والے ہیں؟

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی اور راحت جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے، کورونا وبا کے حوالے سے راحت اور عدنان ایک دعا میں ساتھ دکھائی دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے لکھا کہ  ’میرا اور راحت فتح علی خان صاحب کا مشترکہ پراجیکٹ جلد آرہا ہے۔‘

اداکار نے بتایا گزشتہ 2 ماہ میرے لیے شدید پریشان کن رہے، کئی قریبی دوستوں کوکھودیا اور یہ وقت گزارنا اتنا آسان نہیں تھا، میں اس تکلیف کو سمجھ سکتا ہوں جس سے آپ سب گزرے کیونکہ میں نے بھی اسی تکلیف کاسامنا کیا۔‘


عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کے حوالے سے عدنان نے لکھا  ’ایسے وقت میں مجھے محسوس ہوا کہ اللہ ہم سے خوش اور راضی نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اس خیال نے مجھے کوویڈ 19 کے اور اس کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی زندگیوں کے حوالے سے چند سطریں لکھنے پرمجبور کیا۔‘

اداکار نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے لیے لکھتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے مداحوں کیلئے لکھا جسے وہ جلد ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کو راحت فتح علی خان نے نے بےحد پسند کیا اور یوں دونوں کا اشتراک ہوا۔

اداکار نے بتایا کہ ’اس دُعا کی ویڈیو جلد ہی ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا پر جاری کی جائے گی۔‘

اپنی پوسٹ کے اختتام میں اداکار نے کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائیہ کلمات بھی تحریر کئے۔

تازہ ترین