• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے کلبھوشن آرڈیننس اسمبلی میں پیش کرنے کی کوشش ناکام بنادی، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب پی ٹی آئی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے، جبکہ اپوزیشن نے کلبھوشن آرڈیننس اسمبلی میں پیش کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان دہشتگرد، بھارتی پائلٹ، بی آر ٹی، بلین ٹری اور پوسٹ آفس میں کرپشن کو پی ٹی آئی نے ایمنسٹی دی۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی اورپیٹرول میں ہونے والی کرپشن کو بھی پی ٹی آئی نے ایمنسٹی دی، اب کلبھوشن کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور طالبان رہنما احسان اللّٰہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سینیٹ میں کلبھوشن کو ریلیف دینے کا معاملہ اٹھا تو آج آرڈیننس جاری کیا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کہتے رہے کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا، مگر جتنے این آر او عمران خان نے دیئے تاریخ میں کسی وزیرِ اعظم نے نہیں دیئے۔

تازہ ترین