• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس،ملزم افتخارکاصحت جرم سے انکار،گواہان ،شواہدطلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )عدالت عظمیٰ میں اعلیٰ عدلیہ کے ایک جج کو دھمکیاں دینے اوربطور ادارہ عدلیہ کی تضحیک کرنے سے متعلق ویڈیو جاری کرنے کیخلاف لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ملزم آغا افتخارالدین مرزا پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے جبکہ عدالت نے اٹارنی جنرل /پراسیکیوٹر خالد جاوید خان سے آئندہ سماعت پر گواہا ن کی فہرست اور شواہد طلب کر لیے، عدالت نے ملزم کی جانب سے کیس کو موخر کرنے کی استدعابھی خارج کردی ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے توہین عدالت کے از خو نوٹس کیس کی سماعت کی تو اٹارنی جنرل خالد جاویدخان ،ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء ،ملزم آغا افتخار الدین مرزا اور اس کی وکیل ،مسز سرکار عباس پیش ہوئیں ، اٹارنی جنرل نے ملزم افتخارکیخلاف فرد جرم پڑھ کرسنائی جبکہ ملزم کی وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک ہی ویڈیو کی بنیاد پران کے موکل کیخلاف دو مقدمات بنائے گئے ہیں،انہوںنے ٹرائل کورٹ کے فیصلے تک سپریم کورٹ کی کارروائی روک دینے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر ایک ویڈیو میں چار قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہو تو ہر متعلقہ ادارہ ہی حرکت میں آئے گا، ٹرائل کورٹ اپنے شواہد پر فیصلہ کریگی،جس پرفاضل وکیل نے کہا کہ اس صورت میں ہم اس مقدمہ میں اپنا دفاع کریں گے۔

تازہ ترین