• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیلی اور لکپاس پر دو ٹرکوں سے ہزاروں کلو چھالیہ اورغیر ملکی سگریٹ برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلیلی اور لکپاس کسٹم چیک پوسٹوں پر دوران چیکنگ دو ٹرکوں سے ہزاروں کلو چھالیہ اور غیر ملکی سگریٹ قبضے میں لے لئے گئے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ کسٹم ذرائع کے مطابق کلیکٹر کسٹم کوئٹہ عرفان جاوید ملک کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بھاری مقدار میں چھالیہ اور منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کی ہدایت کی گزشتہ روز بلیلی چیک پوسٹ پر کسٹم کے عملے نے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے چھ ہزار چھ سو کلو چھالیہ برآمد کرلیا ، جبکہ لکپاس چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے ایک ٹرک سےبڑے پیمانے پر غیر ملکی سگریٹ قبضے میں لے لئے گئے۔
تازہ ترین