• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیا صوفیہ میں 86 برس بعد آج نماز جمعہ ادا کی جائے گی

ترکی کے شہراستنبول کی معروف آیا صوفیہ میں 86 برس بعد آج نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

آیا صوفیہ میں اداکی جانے والی نماز جمعہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان بھی شرکت کریں گے۔

ان کے علاوہ ترکی کی دیگر اعلیٰ شخصیات سمیت تقریباً ڈیڑھ ہزار نمازی نماز جمعہ پڑھیں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کیلئے اپنا خود مختار حق استعمال کیا،اردوان نے مغرب کو خبردار کیا کہ آیا صوفیہ کے اقدام پر تنقید ہماری آزادی پر حملہ تصور ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 10 تا ریخ کوعدالت نے تاریخی اہمیت کی حامل عمارت آیا صوفیہ کی میو زیم کی حیثیت کو ختم کر نے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین