پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیاہے۔
اداکارہ سائرہ یوسف اور اُن کے سابق شوہر شہروز سبزواری کی بیٹی ’نورے‘ آج چھ سال کی ہوگئی، اس حوالے سے سائرہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ کیک ہاتھ میں لیے کھڑی مسکرا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر صرف کیک کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’اور بالکل ایسے ہی نورے چھ سال کی ہوگئی۔‘
سائرہ یوسف نےاپنی بیٹی کے لیے مزید لکھا کہ ’تم میں ، میں خالص محبتدی کھتی ہوں۔‘
اداکارہ نے یہ پوسٹ 8 گھنٹے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نورے کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھیں۔
سائرہ اور شہروز کی صرف ایک بیٹی ’نورے‘ ہے۔ دونوں نے طلاق کی وجہ کو خفیہ رکھا ہے اور نا ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اُن کے درمیان کب طلاق ہوئی۔
طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد شہروز سبزواری نے تصدیق کی کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا ہے۔ ماڈل صدف کنول نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نکاح کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ان کی جوڑی اب مکمل ہو چکی ہے۔