• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانی کورونا سے پہلے کی دُنیا یاد کرنے لگے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار سلمان شیخ عرف مانی کو عالمی وبا کورونا وائرس سے پہلے کی دُنیا یاد آگئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مانی نے ماضی کی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکار اپنی فیملی کے ہمراہ کسی مغربی ملک میں موجود زندگی سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

View this post on Instagram

Me muzammil and ibrahim some where

A post shared by Salman Shaikh (@manipakistani) on


سلمان شیخ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کی اہلیہ حرا اور چھوٹا بیٹا موجود ہے۔

View this post on Instagram

Covid sai pehlay ke duniya..

A post shared by Salman Shaikh (@manipakistani) on


اس تصویر کے کیپشن میں مانی نے لکھا کہ ’کورونا وائرس سے پہلے کی دُنیا۔‘

ایک پوسٹ میں سلمان شیخ نے اپنی سیلفی شیئر کی اور اس پوسٹ کے کیپشن میں اُنہوں نے سیلفی کو ایک فن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’سیلفی لینا بھی ایک فن ہے جوکہ مجھے بالکل نہیں آتا۔‘

View this post on Instagram

Selfie khienchna aik art hai jou mujjay nhe aata...

A post shared by Salman Shaikh (@manipakistani) on


انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں سلمان شیخ نے اپنی اہلیہ حرا کے ہمراہ سیلفی پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ بغیر ٹکٹ کے ’امریکن میوزیم آف نیچرل ہیسٹری‘ میں داخل ہوجائیں تو پھر وہاں سیلفی لیکر اپنے انسٹاگرام ضرور پوسٹ کریں۔‘


واضح رہے کہ اِس سے قبل سلمان شیخ نے خاص انداز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے متعلق انسٹاگرام پر اپنا پیغام جاری کیا تھا۔

انسٹاگرام پر سلمان شیخ نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں اداکار جیم میں موجود تھے اور اپنی فٹنس کے لیے ٹریننگ کرتے نظر آرہے تھے۔


تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سلمان شیخ نے اپنے منفرد انداز میں لکھا تھا کہ ٹوئنکل ٹوئنکل لیٹل اسٹار،ہٹ دی جیم اینڈ لیفٹ دی بار، اداکار نے لکھا تھا کہ وہ تمام ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جیم میں اکیلے ہی ہیں۔

تازہ ترین