• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ لاک ڈاؤن سے جانیں بھی بچیں، معیشت بھی چلی، عالیہ حمزہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کی رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک کہتی ہیں کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فائدہ ہوا لوگوں کی جانیں بھی بچ گئیں اور معیشت بھی چل رہی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کی رکن عالیہ حمزہ ملک نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ فروری تک ہماری برآمدات 3 فیصد بڑھ رہی تھیں، تجارتی خسارہ 27 فیصد کم ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

عالیہ حمزہ ملک صوبائی کوآرڈنیٹر برائےخواتین پنجاب مقرر

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بنگلا دیش کی برآمدات 16 فیصد، بھارت کی 19 اور چین کی 13 فیصد کم ہوئیں۔

عالیہ حمزہ ملک نے بتایا کہ جنوبی کوریا کی برآمدات اس وباء کے دوران 3 اعشاریہ 7 فیصد جبکہ پاکستان کی 6 فیصد برآمدات کم ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ڈپٹی اسپیکر نے عالیہ حمزہ کو لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے روک دیا

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ مسائل حل ہو گئے ہیں، اس کے ساتھ تجارت شروع ہو گئی ہے، کورونا کی وجہ سے کچھ معاملات ضرور تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔

عالیہ حمزہ ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ کورونا کے باوجود 34 فیصد تجارت بڑھی ہے، 20 ارب کا جاری خسارہ ملا تھا جو آج دو ارب پر آ گیا ہے، تجارتی خسارہ کورونا کے باوجود 27 فیصد کم ہو چکا ہے۔

تازہ ترین