• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی ا سپیکر نے پی ٹی آئی رکن عالیہ حمزہ کو لکھی ہوئی تقریرپڑھنے سے روک دیا،بعد میں اجازت دیدی

اسلام آباد( پرویز شوکت، وقائع نگار)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے لکھی ہوئی تقریر پڑھنا شروع کی توڈپٹی سپیکر قاسم سوریٰ نے انہیں روک دیا اورکہا کہ آپ لکھی ہوئی تقریر نہیں پڑھ سکتی،انہیں زبانی تقریر یاد نہیں تھی جس پر وہ پریشان ہوگئیں ۔جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے خودہی صورتحال کو سنبھالا اورکہا کہ آپ نے اجازت لےلی آپ پڑھ لیں۔ عالیہ حمزہ نے اشعار سے مزئین بڑی اچھی لکھی ہوئی طویل تقریر پڑھی جس میں بار بار یہ کہا جارہا تھا کہ میرا وزیراعظم ایسا ہے، میر ا وزیراعظم ویسا ہے۔ ان کی تقریر کے بعد شاہدہ رحمانی نے کہا کہ انہیں جو ڈکٹیشن ملی انہوں نے پوری کردی،اگر وزیراعظم موجود ہوتے توان کےلئے بہتر تھا۔
تازہ ترین