• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کردیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی پالتو معصوم سی بلّی کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ کی بلّی کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔


ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں آپ سے کچھ شیئر کرنا چاہتی ہوں اور وہ یہ ہے کہ نرم و ملائم بالوں والی یہ بلّی میرے دل کی ٹھنڈک اور میری خوشی ہے۔‘

حریم فاروق نے کہا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ آپ سب بھی یہ ویڈیو دیکھ کر خوش ہوگئے ہوں گے اور آپ کا دن خاص بن گیا ہوگا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’جیسےمیں جب  بھی اپنی بلّی کی طرف دیکھتی ہوں تو میرا کام بن جاتا ہے اور وہ دن بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔‘

حریم فاروق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 15 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک 16ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ صارفین اداکارہ کی پوسٹ کو کیوٹ قرار دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

تازہ ترین