• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار ملا تو ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا، شبلی فراز


وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج ہی کے دن اقتدار ملا تو ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ 25 جولائی یعنی آج ہی کے دن تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کی قیادت میں فرسودہ اور کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کورونا وبا سے نبرد آزما ہوئی، اس نے صحت اور معیشت کو اہمیت دی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کرپٹ نظام کےخلاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری ہے جو جاری رہے گی۔

تازہ ترین