• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار اقتدار میں آنے والوں نے ذاتی فیکٹریاں نہیں لگائیں، عبدالعلیم خان

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں واضح کمی اور ملک میں تبدیلی کا عمل اوپر سے شروع ہوچکا ہے، پہلی مرتبہ اقتدار میں آنے والوں نے کوئی ذاتی فیکٹریاں نہیں لگائیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ قومی خزانے سے اپنوں کو نہیں نوازا گیا اور نہ ہی شاہی خاندان تشکیل دیا گیا، جبکہ وزیراعظم نےکیمپ آفس نہ بنا کر ملک کے کروڑوں روپے بچائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نجی غیر ملکی دوروں پر سرکاری پیسا خرچ نہیں کیا، جبکہ منی لانڈرنگ اور بیرون ملک جائیداد بنانے کا سلسلہ بند ہوگیا۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں مشکلات کے باوجود ملک آگے کی طرف بڑھا، جبکہ کورونا وبا کے لیے وزیراعظم کی حکمت عملی وقت نے درست ثابت کردی۔

تازہ ترین