• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ 369 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز 6 وکٹوں پر 137 رنز

مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹ پر 137 رنز بنالئے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 369 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اولی پوپ، روری برنز، جوز بٹلر اور اسٹورٹ براڈ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم 369 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اولی پوپ91 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جبکہ جوز بٹلر نے 67، اسٹیورٹ براڈ نے 62 اور روری برنز نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیے: دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ 113 رنز سے کامیاب

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 4، شینن گیبریل اور روسٹن چیز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ پر 137 رنز بنالئے تھے۔ کپتان جیسن ہولڈر 24 اور وکٹ کیپر بیٹسمین ڈاؤرچ 10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈریسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

تازہ ترین