• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، انٹرنیشنل پاکستان والی بال لیگ ملتوی

کراچی(نصراقبال/اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال نومبر میں ہونے والی پاکستان انٹر نیشنل والی بال لیگ ملتوی کردی گئی ہے، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سکریٹری انجنیر شاہ نعیم ظفر نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان میں کھیلوں کی سر گرمیوں پر پابندی کے باعث صورت حال غیر یقینی ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی بھی بیرون ملک لیگ میں حصہ لینے سے گریزاں ہیں، والی بال لیگ کے لئے اسپانسر سے معاہدہ ہوگیا ہے جو اس بات پر رضامند ہے کہ اگلے سال اس لیگ کی اسپانسر شپ کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹر نیشنل والی بال لیگ کے منصوبے سے بین الصوبائی رابطے کی وزارت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام کو آگاہ کردیا ہے جنہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے،انہوں نے بتایا کہ لیگ کے حوالے سے کئی غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے،شاہ نعیم نے بتایا کہ قومی سنیئر مینز والی بال چیمپئن شپ15سے22نومبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی،قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ کی میزبانی کراچی یا پشاور میں ہوگی جو دسمبر میں ہوگی،قومی جونیئر انڈر23والی بال چیمپئن شپ اگلے سال جنوری میں سیالکوٹ میں کھیلی جائے گی۔

تازہ ترین